اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے الیکشن کمشنر کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ علیم خان یا تحریک انصاف کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خط پرالیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ کہناہےکہ عمران خان کےخط کوعلیم خان کی پٹیشن کے ساتھ یک جا کردیا ہے۔
ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں کا جائزہ لینے اور دستاویزی ریکارڈ کے حصول کیلئے علیم خان کی درخواست گزشتہ برس نومبر سے زیر التواء ہے،ایاز صادق ،علیم خان کی اس درخواست کی مسلسل مخالفت میں سرگرم ہیں،جبکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آئین پرعمل پیراہوکر مطلوبہ معلومات فراہم کرے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کےنام خط میں عمران خان نےکہاکہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کو عوام سے خفیہ رکھ کر کمیشن کی ساکھ تباہ کرنے کی کوششیں ناکام بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔
ادھر ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں عمران خان نے این اے122 میں 2013 کے عام انتخابات اور 2015 کے ضمنی انتخاب کے درمیانی عرصے کا ووٹوںسمیت تمام ریکارڈ مانگا ہے، کمیشن علیم خان کی پٹیشن میں یہ معاملہ پہلے ہی شامل کر چکا، پٹیشن کی حتمی سماعت 19 جنوری کو ہوگی ۔