اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ وہ صرف الزامات لگا رہے ہیں، ثبوت ان کے پاس نہیں، ان کو اپنے بیان پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے آج عدالت میں یہ تسلیم کر لیا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے اور ثبوت ان کے پاس موجود نہیں، عمران خان صاحب نے الزام لگا کر ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی۔
تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کو ڈی فیم کرنے کوشش کی، الزام لگایا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی پاکستان کی عوام کا پیسہ لوٹا گیا ٹیکس چوری ہوئی، آج عدالت میں یہ تسلیم کیا کہ یہ سب الزامات تھے اور ثبوت دینا ان کا کام نہیں ہے۔
آج قوم خود فیصلہ کرے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کے نام پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان کو اپنی سٹیٹمنٹ پر شرمندہ ہونا چاہیے۔