سکھر (جیوڈیسک) ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے عمران خان کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمجھانے والے کو ہی مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے بجٹ کا بڑا حصہ عوام کے بجائے دفاع پر خرچ ہو جاتا ہے۔