تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی میں درد اٹھنے پر ان سے ہاتھ ملانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے ہاتھ ملانے پر پابندی انکے معالجین نے عائد کی ہے، دو روز قبل تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے نے عمران خان سے گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے انکے بازو کو جھٹکا دے دیا تھا۔
جسکے باعث عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی میں درد شروع ہو گئی، شوکت خانم ھسپتال کے ڈاکٹرز نے زمان پارک میں عمران خان کی فزیو تھراپی شروع کر دی ہے ، ڈاکٹروں نے عمران خان کے بیڈ ریسٹ کے دورانیے میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جسکے بعد اب قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔