اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپنی ہی وکٹ نو بالز کا شکار ہو چکی ہے۔
عمران خان ایمپائر کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمپائر پاکستان کی سب سے بڑی عدالت ہو سکتی ہے۔ عمران خان خالی کرسیوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں لیکن عدالت میں نہیں۔
عمران خان سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ عمران خان سے گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا دھرنا ختم کردیں اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تشریف لے آئیں۔