اسلام آباد (جیوڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جعلی دستاویزات بھی جمع کرائے تو بولتے ہیں نہیں یہ بھی ٹھیک ہیں،۔ انہوں نے کہا پہلے چھ ماہ میں کون سی چیز ثابت ہوئی جو ڈیڑھ ماہ میں ثابت ہو جائے گی، تمام دستاویزات ہم نے خود فراہم کیں، کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کیس میں کوئی جان نہیں ہے، پہلے کہا گیا فلیٹ میرے ہیں، پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثہ جات کیسے بنائے ، آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے اس لئے کرپشن ثابت بھی کریں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن انہیں کہا جاتا ہے نہیں نہیں تمُ ٹھیک ہو۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا ملک کا ستیا ناس کر کے جانے والے واپسی کے لیے سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔
کیپٹن(ر) صفدر نے کہا آج واجد ضیا زیادہ پانی پیئیں گے، واجد ضیا نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا واجد ضیا کو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ رپورٹ کے اندر کیا ہے۔ صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا رپورٹ کس نے لکھی ؟ جس پر انہوں نے کہا ملک میں بڑے بڑے پیر اور پیر نیاں ہیں کسی نے لکھی ہو گی۔