اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کی اسکرینز سے ثابت ہو گیا کہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی بھی رکاوٹ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہتی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ پہلے نیا خیبر پختونخوا بنائیں تب عوام ان پر یقین کریں گے، ان کا کہنا تھا اگر عمران خان میٹرو بس منصوبہ کی ذمہ داری لیتے ہیں توانہیں 8 ارب روپے دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔