عمران خان بیرون ایجنڈے پر گامزن ہیں قوم جمہوریت کے خلاف ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔نعیم کھوکھر
Posted on May 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہا کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ وہ کن قوتوں کے اشارے پر ملک کا ماحول تباہ کرنا چاہتے ہیں قوم ان سے سوال کررہی ہے کہ آخر وہ کون سے عزائم ہیں جسے پوار کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور عوامی تحریک کے علامہ طاہر القادری کو عام انتخابات کے ایک سال بعد انتخابات میں دھاندلی کا خیال آیا کیا ایک سال تک یہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے۔
نعیم کھو کھر نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری بیرون ایجندے کی تکمیل اور ملک سے جمہوریت کی بساط کو لپٹنے کے لئے اپنے آقائوں کے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں نعیم کھو کھر نے عمران خان سے سوال کیا کہ پورے ملک میں 11مئی 2014ء کو عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور خیبر پختونخواہ جہاں سے تحریک انصاف جیتی ہے وہاں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی جبکہ حال ہی میں الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو دھاندلی کے باعث رکنیت ختم کی ہے نعیم کھو کھر نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومتی کار کردگی کو بہتر بنا ئیں اور ناکامی کو چھپانے کے لئے احتجاج اور دھرنے کی سیاست سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں عوام کو لولی پوپ کے ذریعے نظام بدلنے کا دعویٰ کرنے والے آج اپنی کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں نعیم کھو کھر نے کہاکہ اگر عمران خان جھوٹے دعوے اور افرا تفری کی سیاست کی روش نہ بدلی تو آئندہ انتخابات میں عوام عمران خان کو مسترد کردینگے اور ملک بھر سے تحریک انصاف کا ایک بھی رکن پارلیمنٹ ایوان میں نہیں پہنچ پائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com