فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا غیر ملکی پلیئرز کے بارے میں گھٹیا بیان شرمناک ہے۔
سونامی خان کے رویہ نے پوری پاکستانی قوم کو افسردہ کردیا۔ سونامی خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں غلط زبان استعمال کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل پوری قوم کی فتح ہے۔ جو لوگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے خلاف تھے، ان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
پی ایس ایل کے فائنل سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے۔ خالد جٹ نے کہا کہ شریف خاندان نے کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں’ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیا۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ آئندہ آنیوالی نسل کو ایک امن واستحکام والا روشن پاکستان ملے۔