لندن (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا، امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ جمائما کے انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف، ایشین ایجز اور بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی اے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کے متوقع شوہر امریکی اوبی ایجنٹ ہیں جن کا نام لیوک جن کلوو ہے، ان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ مہینوں میں شادی کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمائما نے عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ خان کا لاحقہ ہٹا دیا تھا۔