اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے والے پارٹی ارکان کو ملاقات کے لیے کل اسلام آباد بلا لیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کے مطابق ملاقات میں عمران خان خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے نام نہاد فارورڈ بلاک کے ارکان کی شکایات پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں بلکہ چند ارکان کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی نے عمران خان اور پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔