عمران خان غیر سنجیدہ، ہر مسئلے پر یوٹرن لیتے ہیں، فضل الرحمن

Fazlur Rahman

Fazlur Rahman

بنوں (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان غیر سنجیدہ سیاستدان ہیں، ہر مسئلے پر یوٹرن لیتے ہیں، میڈیا بلاوجہ انہیں اہمیت دے رہا ہے۔ وہ منگل کو بنوں میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے، صرف چار حلقوں پر احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، پورے ملک کی بات ہونی چاہئے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہے۔