عمران خان کا حکومت مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے حکومت مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کی قیادت کو اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں مدعو کریں گے۔

عمران خان شرکا کو اپنی حکمت عملی اور لانگ مارچ کے مقاصد سے آگاہ کریں گے۔ غیر اعلانیہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں دھاندلی زدہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گی۔