اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ن لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دیں گے تو کس کو دیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبےمیں اسکینڈل بنائےہیں، پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنا دیا۔