عمران خان حکومت اور پنجاب کا محکمہ تعلیم

Imran Khan

Imran Khan

تحریر : میر افسر امان

ہمیں لاہور سے ایک دوست نے ای میل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے ذمہ داروں نے پنجاب کی نویں جماعت کی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتاب سے” ختم نبوت” کاپیرا نکال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹر اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ جب نواز شریف صاحب کے دور حکومت میں ختم نبوت کی دفعات کو چھیڑا گیا تھا تو میں نے سینیٹ میں اس کو ختم کرانے کے لیے پہلے تحریک انصاف کے سینیٹروں سے بات کی تھی کہ نواز شریف حکومت نے یہ غلط کام کیا ہے۔میں اس کے خلاف سینیٹ میں تحریک پیش کرنے والا ہوں آپ میری حمایت کریں ۔مگر تحریک انصاف کے سینیٹروں نے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں نے نون لیگ کے سینیٹرراجہ ظفرالحق صاحب سے اور جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا حماد صاحب سے رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے اس کام میں تعاون کیا۔ پھر ہم سب نے مل کر الیکشن کمیشن کے ووٹ کے حوالے سے ختم نبوت کی شکوں کو اپنی پرانی اصلی حالت میں برقرارکرنے میں کامیاب ہوئے۔

کیا تحریک انصاف کی حکومت کو اس نازک معاملہ کا احساس نہیں؟ یاعوام سمجھیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کچھ قادیانیوں کے ایجنٹ گھسے ہوئے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان صاحب کی مدینہ کی فلاحی ریاست کے ایجنڈے کو ناکام کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ یا عمران خان خود درپردہ قادیانیوں کی حمایت کرتے ہیںَ؟نہ جانے عمران خان کی حکومت کس سمت میں کام کر رہی ہے ۔ کیااس کا عوام کودکھانے کاچہرہ الگ ہے اور اندر کا چہرہ الگ ہے؟ اس کی تحقیق کرنے کے لیے ہم پیپلز پارٹی کے سابق فعال کارکن اور بھٹو صاحب کے قریبی ساتھی ،ہارون آباد کے ڈاکٹر احسان باری صاحب جو حیی الفلاح سیاسی پارٹی کے سربراہ بھی ہیںکے ایک پرانے کالم کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ وہ اپنے ایک کالم میں تحریر کرتے ہیں۔

جب مرحوم ذوالفقار علی بھٹو صاحب پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے جا رہے تھے تو انہوں نے قادیانی خلیفہ سے ملاقات کر کے مدد کی درخواست کی تھی۔ قادیانیوںنے بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے بھر پور مدد کی تھی۔ قادیانی کارکنوں نے اپنے پلے سے خرچ کر کے بھٹو کے جلسوں کو کامیاب کیا۔ بھٹو کی اکثر کانفرنسیں قادیانیوں کے ہوٹل شیزان میں ہوا کرتی تھیں۔ ڈاکٹر احسان باری کی بات کی تصدیق اُس ویڈیو سے بھی ہوتی ہے جو الیکشن کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ لندن میں تحریک انصاف کی مقامی لیڈر شپ کی ایک خاتون کارکن قادیانیوں کے ہیڈ کواٹر میںدوسرے لوگوں کے سامنے موجود ہ قادیانی خلیفہ سے ملاقات کر رہی ہے۔ یہ خاتون تحریک انصاف کی الیکشن میں مدد اور حمایت کی درخواست کر رہی ہے۔ قادیانی خلیفہ اس خاتون سے کہہ رہا ہے کہ اس سے قبل ہم نے بھٹو کی بھی مدد کی تھی۔ مگر اقتدار میں آکر اس نے پارلیمنٹ کے ذریعے کافر قرار دے دیا۔ اب ہم محتاط ہوگئے ہیں۔ پہلے آپ الیکشن جیت کر آئیں ۔ ہمارے لیے کچھ کریںپھر ہم آپ کی مدد کرنے کا سوچیں گے۔ کیا عمران خان نے الیکشن کرجیت ایک نامی گرامی قادیانی عاطف کو اقتصادی مشیر اسی لیے بنایا تھا؟اڈاکٹر احسان باری نے یہ بھی لکھا کہ بھٹو جب اقتدار میں آنے کے بعد امریکا گئے تو انہیں کہا گیا کہ قادیانی ہمارے آدمی ہیں ان کا آپ کو خیال رکھنا ہو گا۔جب دوسری بار بھٹو امریکا گیا تو یہی ڈیمنڈ دھرائی گئی۔ اس سے اس بات کی مزید کنفرمیشن ہو گئی کہ قادیانی فتنہ کو امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی ہمیشہ کی طرح داہمی حمایت حاصل ہے ۔ برطانیہ میں قادیانیوں کا تبلیغی ہیڈ کواٹر، اسرائیل میںاس کی شاخ اورامریکا کی بھٹو کو ہدایات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

مدینہ کی فلاحی ریاست کی گردان دھرانے والے وزیر اعظم عمران خان صاحب کی حکومت کے کچھ کارنامے سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں شیطان کا مجسمہ نصب کیا۔ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ شہدائے بلاکوٹ اور مسلمانوں کے ہیروں کے گلے کاٹنے والا، لاہور کی بادشاہی مسجد میں گھڑوں کا استبل بنانے والا،مسلمانوںکے خون سے ہاتھ رکنے والا،رینجیت سنگھ کا اسٹیچو نصب کر کے کس ٹارگٹ تک پہنچنا چاتے ہیں؟ ااقوام متحدہ میں کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھینے والا پاکستان کا ازلی دشمن بھارت کو ووٹ دینے کو کیا سمجھناچائے؟۔پارلیمنٹ کے اندر آپ کے ٹکٹ پر جیتنے والی خاتون نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کیوں کی؟ پارلیمنٹ میں آپ کے سابق وزیر اطلاہات نے شراب بندش بل کی مخالفت کیوں کی؟ نون لیگ حکومت کے دوران” ختم نبوتۖ ”کے حوالے سے الیکشن کی شکوں کو تبدیل کرنے کے کوشش کو ختم کرنے کے لیے سینیٹر سراج الحق صاحب کے بل کی آپ کے سینیٹروں نے حمایت نہ کر کے کس کو پیغام پہنچایا؟ سینیما کے لیے فنڈ مختص کرنا اور حج کی سبسیڈی ختم کرنے میں کتنا ثواب ملا؟الیکٹرونک میڈیا میں فحاشی زورں پر کیوں ہے؟ارد گرد کرپٹ لوٹوں کو ہٹا کر تحریک انصاف کے ایمان دار لوگوںکو کب تعینات کیا جائے گا؟ایوان صدر میں مشاعرے اور صدر کے سیر تفریع کے لیے فضول خرچی کا چرچا اخبارات میں آیا ہے۔

اس کا غریب عوام کو کون جواب دے گا؟آپ نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کر دیا ہے۔آپ کو یاد کراتے ہیں کہ ملیشیا کے سابق صدر نے کہا تھا کہ جس ملک کا ستیا ناس کرنا ہو اس ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دو۔ملک کا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا۔ڈالر کو اب اسٹیٹ بنک کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ سہ ماہی بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہے۔ آپ کو مسیح سمجھ کر عوام نے ووٹ دیا ۔ آپ سے توقع تھی کہ عوام کو مہنگائی، بجلی گیس کے بلوں میں کمی اور روزگار ملے گا۔ مگر اب تو عوام کی چیخیں نکل گئیں ہیں۔ اور آئی ایم ایف نے جو پروگرام دیا ہے اس سے مذید مہنگائی بڑھے گی۔شاید لوگ بھوک اور ظلم سہ کر بھی آپ کی مدینہ کی فلاحی ریاست کی گردن پر بروسہ کر لیتے ۔مگر لگتا ہے کہ آپ کے لوگوں نے تو ان کے ایمان پر بھی حملے کرنا شروع کر دیے ہیں۔عوام آپ سے توقع رکھتے تھے کہ گزشتہ حکومتوں نے جو اسلام کی دفعات محکمہ تعلیم سے نکالی تھیں وہ آپ واپس داخل کرائیں گے مگر آپ نے تو عوام کو دکھ پہنچاتے ہوئے رسولۖ پاک کے دشمنوں قادیانیوں کی حمایت کرتے ہوئے ہوئے پنجاب کے محکمہ تعلیم کی نویں جماعت کی ٹیکسٹ بک سے ختم نبوتۖ کے پیرے کو بھی نکال دیا ہے۔ اگر واقع ہی محکمہ تعلیم نے ختم نبوتۖ کا پیرا نکل دیا ہے تو متعلقہ لوگوں سے آپ کی طرف سے پوچھ گوچھ ہونی چاہیے ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی نویں جماعت کی ٹیکسٹ بک میں ختم نبوتۖ کا پیرا پھر سے شامل کیا جائے۔

Mir Afsar Aman

Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان