اسلام آباد (جیوڈیسک) بنی گالا میں عمران خان نے بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل ٹیم کے ساتھ میٹنگ کروں گا کیونکہ پاک بھارت میچ میں بہت پریشر ہوتا ہے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر ٹیم کو مشورے دوں گا۔
انہوں نے کہا ٹی توئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے رہنمائی مانگی تھی اس لئے بھارت جا رہا ہوں ۔ ہماچل پردیش میں میچ بالکل نہیں کھیلنا چاہئیے تھا کیونکہ ان کے وزیر اعلیٰ کا بیان مہمان نوازی کے خلاف تھا۔
کولکتہ میں ٹیم کو اچھی پذیرائی ملی اور کولکتہ کے وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی دعوت بھی دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا شیخ رشید نے ہمارے ساتھ جانا تھا لیکن وہ جلدی چلے گئے اور طاہر القادری کی بھارت میں موجودگی کا کچھ پتہ نہیں۔
پرویز مشرف کے باہر جانے کے سوال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا میاں صاحب نے آرٹیکل 6 کا تو بڑا شور مچایا تھا اور بہت بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ایک شعر بھی سنایا نادان گر گیا سجدے میں جب وقت قیام آیا۔