اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں اینکر پر سن حامد میر کی عیادت کی ہے، عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ حامد میر کا بچ جانا معجزہ ہے، انہیں اللہ نے نئی زندگی دی ہے، حامد میر میرے فیورٹ اینکر ہیں، انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔
عمران خان نے حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، جوجمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں وہ دھاندلی پرپردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔