اسلام آباد (جیوڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاہراہ دستور کے کیبنٹ ڈویژن کے سامنے سے اپنا دھرنا واپس ڈی چوک لے جانے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ چھوٹی پڑگئی ہے۔
اب ہم ڈی چوک پر دھرنا دیں گے اور وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف سمجھ رہے تھے کہ کپتان تھک جائے گا لیکن انھیں بتادوں کہ کپتان تھکتا نہیں ہے۔