اسلام آباد (جیوڈیسک) نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کی ہدایت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔نگراں وزیر داخلہ کی ہدایت پر آئی جی پولیس بنی امین خان ،ڈی ایس پی خورشید خان اور ایس ایچ او فیاض رانجھا نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
جس کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ پر 6 کے بجائے 16 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے عمران خان کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بدھ کو 100 شرپسندوں نے عمران خان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔