لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی جانب سے این اے 122 میں دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد کر دی ہے، قائد تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ لاہور کے حلقے این اے 122 میں 2013 کے انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ووٹ ان کے مقابلے میں کم تھے لیکن انہیں پھر بھی فاتح قرار دیا گیا لہٰذا حلقے میں دوبارہ انکوائری کروائی جائے۔
الیکشن ٹریبونل نے موقف اختیار کیا کہ اس درخواست پر پہلے ہی انکوائری مکمل کی جاچکی ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس لئے ان کی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔