اسلام آباد (جیوڈیسک) کپتان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کہتے ہیں بتایا جائے قرضوں کا پیسہ کدھر خرچ ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میٹرو بس سروس پر ستر ارب خرچ ہوئے پچاس فیصد بسیں کھڑی ہیں۔ اسحاق ڈار میڈیا پر مناظرہ کر لیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بچوں کو اسکول بھجوائیں، عوام کو بنیادی سہولتیں دیں پھر بلٹ ٹرین بنائیں یا میٹرو بس۔ عوام برداشت نہیں کریں گے کہ وزیراعظم مغل اعظم بن جائیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس میں ساتھ والے حلقوں سے اکیس ہزار ووٹ آئے الیکشن کو جائز نہیں سمجھتے۔