عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کے بعد حکومت کو سخت دبائو کا سامنا

Layyah

Layyah

لیہ (طارق پہاڑ سے) عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کے بعد حکومت کو سخت دبائو کا سامنا۔اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے 30 نومبر کو ہونے والے جلسہ سے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ سکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافظ کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ٹرانسپورٹروں کی میٹنگز بلا کر انہیں جلسہ میں گاڑیاں نہ بھجوانے کی ہدایات بھی دیں۔ تفصیل کے مطابق عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کے بعد حکومت کو سخت دبائو کا سامنا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ سے رپورٹس مانگی جا رہی ہیں۔ جن میں سکیورٹی انتظامات ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے بہتر انتظامات ، ٹرانسپورٹ اور جلسہ میں شرکت کرنے والے کارکنوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف ، عوامی تحریک کے کارکنوںکی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔