گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے خطاب سے پہلے عمران خان سپریم کورٹ کا کمیشن کہتے رہے اور آج کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ نواز شریف اور ان کی جماعت کا دامن صاف ہے کوئی خوف نہیں ۔ خان صاحب کی داڑھی میں کئی تنکے ہیں جس وجہ سے کمیشن سے خوفزدہ ہیں۔
پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام کسی بھی جگہ موجود نہیں عمران اپنی عادت کے مطابق جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا برطانیہ میں پاکستانی امیدوار کے بجائے زیک گولڈ اسمیتھ کی الیکشن کمپین میں حصہ لیا۔ ماموں کسی بھی ہو سکتا ہے لیکن خان صاحب ہمیں ماموں نہ بنائیں۔ عمران میں اخلاقی جرات ہونی چاہیے وہ کہیں کہ صادق خان کی مخالفت کرتا ہوں جس شخص میں اتنی اخلاقی جرات نہیں اس کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ زیک سمیتھ کے لیے تو ووٹ مانگتے ہیں لیکن پاکستانی کے ووٹ کو نہیں مانتے اگر پاکستان کے ووٹ کو نہیں مانتے تو پھر پاکستان میں کیوں رہتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا عمران پاکستان کے کسی قانون ، آئین کو نہیں مانتے آج تو انہوں نے سپریم کورٹ کو بھی نہ ماننے کا کہہ دیا ہے۔ کمیشن بن گیا اس کا دائرہ کار وسیع ہے اگر عمران تحقیقات چاہتے ہیں تو کمیشن کی مخالفت کے بجائے تعاون کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران سپریم کورٹ اور بیلٹ پیپر کے فیصلے کو نہیں مانتے یہ کیسا آکسفورڈ سے پڑھ کر آ گیا اس سے اچھا تو ٹاٹ کے اسکولوں میں پڑھنے والے ہوتے ہیں انہیں تو انگریز بھی نہ سمجھا سکے۔ پرویز رشید نے کہا ٹی او آر کی پہلی اے شق میں لکھا کہ کمیشن کو پورا اختیار ہے کسی بھی ٹیکس کے ایکسپرٹ سے تعاون مانگ سکتی ہے لگتا ہے عمران خان اور ان کے وکیل نے نے ٹی او آر پڑھا ہی نہیں۔