کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابرغوری نے کہا ہے کہ عمران خان نےکراچی اورمہاجروں کےساتھ دشمنی کی،عمران خان کس منہ سے منڈیوں کی بات کررہے ہیں، لوگ تواپنےبچوں کوگلےسےلگاتےہیں
عمران خان تم اپنی بچی کو بھی گلے سے لگالو،جوآدمی اپنی بیٹی کوانصاف نہ دےسکےوہ کون سےانصاف کی بات کررہاہے؟ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمزید کہا کہ عمران خان کےخط کوہم عدالت میں جھوٹاثابت کرکےدکھائیں گے،سب جانتےہیں کپتانی کےدورمیں کراچی کے نوجوانوں کےساتھ کیاکیا،عمران خان نے جاوید میانداد کو ریکارڈ نہیں توڑنے دیا اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔
بابرغوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی گورننس ہے کہ سانحہ پشاور ہو گیا،کراچی میں کہیں آگ لگتی ہےتوالطاف بھائی جاگتےہیں، خالدمقبول، بابرغوری، فاروق ستار کو وہاں بھیجتے ہیں،اب کراچی والےتحریک انصاف کاجلسہ کیاجلسی بھی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کوکہتےہیں اپناسرمایہ پاکستان منتقل کریں،ایم کیوایم ایف آئی ٹی بھگت چکی ہے، اب جےآئی ٹی بھی بھگت لےگی،ایک طرف سانحہ پشاورہوااورایک طرف عمران خان شادی کررہے تھے،عمران خان اپنےبچوں کوپاکستان منتقل کریں،کارکن ڈٹےرہیں،کوئی سوچتاہےکہ الطاف بھائی سےدورہوجائیں یہ ہونہیں سکتا۔