لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت کچھ بھگتا ہے، لیکن زبان بندی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے جو بویا اب وہ کاٹنےکا وقت آنے والا ہے۔
پیکا آرڈیننس کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے مظاہرہ کیا، جس میں عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت آتے ہی اس قانون کو ختم کریں گے، عمران خان بادشاہ سلامت ہیں اور کہتے ہیں میری عزت کرو، وہ طاقت کے زور پر ہر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی چوری پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا، تحریک انصاف غنڈے اور غنڈیوں کی جماعت ہے، عمران خان آپ نے جو خطرناکی کرنی ہے اب جیل جا کر کیجئے گا۔