عمران خان کا چیئرمین نیپرا کی تقرری پر تحفظات کا اظہار

Nepra

Nepra

لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نیپرا کی تقرری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بڑے انتظامی فیصلوں سے باز رہے۔

لاہور تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیپرا کی تقرری نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے انتظامی فیصلوں کو حدود سے تجاوز قرار دیا۔