عمران خان کراچی میں ہونے والے ایم کیو ایم کے ظلم و ستم کا حساب لیں گے
Posted on July 24, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : عمران خان کراچی میں ہونے والے ایم کیو ایم کے ظلم و ستم کا حساب لیں گے۔زہرہ شاہد حسین سمیت کراچی کے تمام بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل عام کا حساب لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی واحد جماعت ہے جس کا لیڈرعمران خان نڈر، بے خوف اور جرات مند ہے۔
جس نے ایم کیو ایم کے خلاف ثبوتوں کے ہمراہ آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم دہشت کے ذریعے لوگوں کو یرغمال بنا کر سیاست کرنے والی جماعت ہے۔ایم کیو ایم اپنے سیاسی عزائم حاصل کرنے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتی ہے جس میں بھتہ خوری اغوا برائے تاوان اور قتل عام تو معمولی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف انتہائی منظم اور بہترین انداز میں حکومتی امور کو چلا رہی ہے اور خیبر پختونخواہ تبدیلی اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے۔