اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان وفاقی حکومت کو مشورے دینے کے بجائے بہتر ہے خیبرپختونخوا میں معاملات درست کرنے پر توجہ دیں، ان کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کام کرکے مثالیں قائم کررہی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات اورحکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت پر لگائے الزامات کے جواب میں کہاہے کہ وفاقی حکومت محض زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں رکھتی۔
وفاقی حکومت نے سیکریٹ و صوابدیدی فنڈز ختم کرنے سمیت متعدد اقدامات اٹھائے، پرویز رشید کا کہناہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوس کے50 فی صد اور حکومتی اخراجات 30 فیصد کم کئے ان کا کہناہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا کے دوران وفد انتہائی مختصر تھا جو حکومت کی سرکاری اخراجات کم کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔