عمران خان نے جان کیری سے امریکی سفارت خانے جا کر ملاقات سے انکار کردیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ بات صرف ڈرون حملے ختم کرنے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر ہوگی۔ زرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی۔
مگر عمران خان اڑ گئے۔ ذرائع کہتے ہیں عمران خان نے ہاں کی نہ کی ناں کہہ دیا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ سے سفارتخانے جا کر نہیں ملیں گے اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ بات تو صرف ڈرون حملے رکوانے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب امریکیوں کی کوشش ہے عمران خان ان کے وزیر کارجہ سے ملاقات کسی تیسرے مقام پر کریں۔ جو امریکیوں کی مرضی کا ہو۔