اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے امید ظاہر کہ عمران خان مثبت سیاست کا آغاز کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکنیت حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں، دہشتگردی کی حالیہ لہر اور بجٹ سے متعلق مسائل قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خیر مقدم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کیا جائے گا تا کہ ملک میں بہترین پارلیمانی اقدار کو فروغ مل سکے۔