کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان شریف برادران کو ڈینگی برادران اور انہیں بچہ کہتے ہیں۔ دراصل عمران خان خود بزدل خان ہیں۔
سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ اور شریف برادران کو ڈینگی برادران کہتے ہیں۔جبکہ عمران خان خود بزدل خان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرے کی عدم موجودگی میں کوئی بہادر ی نہیں ہوتی۔بلکہ خطرے کے باوجود اپنی آواز اٹھانا ہی بہادری ہے۔