لاہور(جیو ڈیسک)لاہور میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے پچیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے ، دوسری جانب تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہراہ فیصل بلاک کر کے احتجاج کیا۔
عمران خان کا کہناہے کہ وہ اسپورٹس مین ہیں، گنتی کے بعد جو جیتا اسے مبارکباد دیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کے شواہد میڈیا کے ذریع سامنے لائیں گے، لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی قبول ہے اور نہ ہی وہ حکومت چلنے دیں گے۔
ساٹ۔۔حامد خان۔۔۔ شفقت محمود ۔۔۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار وں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ ساٹ ۔۔احسن رشید۔۔۔ پی پی 156 حافظ فرحت عباس۔۔ پی پی 155 کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہراہ فیصل پر احتجاج کیا ، احتجاج کے باعث شاہراہ فیصلپر دونوں جانب کا ٹریفک معطل ہو گیا ۔ ٹریفک کی صورتحال زیادہ خراب ہو جانے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔