اسلام آبا(جیو ڈیسک)اسلام آباددعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے، شیخ رشید ایوان صدر اسلام آباد میں چینی وزیر اعظم کے اعزاز میں تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم چاہے تو عمران خان اپوزیشن لیڈر بن سکتے ہیں، آرمی چیف نے نواز شریف سے ملاقات کر کے بڑے پن کا ثبوت دیا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ فوج کتنا عرصہ نواز شریف کے ساتھ چل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی انہیں تانگہ پارٹی نہیں کہہ سکتا، انتخابات میں پنجاب سے ایک آدھ سیٹ جیت کر ق لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دس جماعتیں ان کے ساتھ آ کھڑی ہوئی ہیں۔