لاہور(جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور متوقع وزیراعظم میاں نوازشریف نے منگل کی شام پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شوکت خانم ھسپتال جا عیادت کی اور خیریت دریافت کی اس موقع پر انھوں نے عمران خان کی فوری صحتیابی کے لیے دعا بھی کی،اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔
دریں اثنا عیاد ت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمیں ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، حدیث کے مطابق تین دن سے زیادہ غصہ نہیں رکھنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں، نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو ڈاکٹرز نے آرام کے لیے کہا ہے۔ان سے بہت اچھی ملاقات رہی ہے،مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں، نہ کوئی غصہ ہے،نہایت خوشگوار ماحول میں ملاقات کے دوران عمران خان کا جذبہ نہایت مثبت تھا۔
سیاستدانوں میں ایسا ہی رویہ ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم کے مطابق عمران خان سے کہاکہ اب فرینڈلی میچ ہوناچاہیے،عمران خان نے کہاکہ اچھی ورکنگ ریلشن شپ رکھیں گے، دعاگوہوں کہ اللہ تعالی عمران خان کو صحت دے،اللہ تعالی کاشکر ہے کہ عمران خان کی جان بچی،عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پرمبارک باددی میں نے بھی انھیں کے پی کے میں انکی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ،اب ہماری مکمل صلح ہوگئی ہے۔