پشاور(جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارا مقا بلہ تحریک انصاف سے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی سے ہو گا، عمران خان خوا بوں کی دنیا سے باہر نکل آ ئیں،وہ اپنی نشست بھی جیت لیں تو یہ ان کی بڑی کا میا بی ہو گی۔ پاکستان کے عوام با شعور ہیں اپنے ووٹ کے اصل حقدار کو جا نتے ہیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شو کت خانم اسپتال کے نام پر جو چندہ اکھٹا کر رہے ہیں۔
اسے اپنی پارٹی کی تشہیری مہم پرخرچ کر رہے ہیں جو کہ قوم کیساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے مسلم لیگ نے اہم کردار ادا کیا ور مسلم لیگ ہی اس کی حفا ظت کر یگی جس کے لئے ہمارے آ با و آ جداد نے بھی قربا نیاں دی ہے اور ہم بھی دینگے ۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو نا قابل تسخیر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھو ڑ ینگے ۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار اور قوم کا خون چو سنے والوں سے پائی پائی وصول کر ینگے جبکہ ملکی عوام ایسے عنا صر کو آ ئندہ الیکشن میں شکست فا ش دیکر تاریخ کا حصہ بنا دینگے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری ٹو لہ کر پشن اور لوٹ مار میں قصوروار ہے اور اگر اس بد عنوان گروپ کو سزا نہ دی گئی تو ہماری آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران الیکشن سے فرار ہو نے کی کو شیش بھی کر رہے ہیں مگر ہم انہیں بھا گنے نہیں دینگے پا نچ سال تک ہم نے اپنے دلوں پر بھا ری پتھر رکھ کر انہیں برداشت کیا ہے اب آ ئندہ الیکشن میں عوام انہیں مسترد کر کے خود ہی بھگا دینگے جس کا ملک کے بچے بچے کو بے چینی سے انتظار ہے۔