تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صحتیاب ہونے پرراولپنڈی پہنچ گئے۔ وہ بیس جون کو قومی اسمبلی کاحلف اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن عثمان کوگولی مار قتل کیا گیا۔ راولپنڈی میں این اے چھپن کی نشست انہوں نے تحریک انصاف کے کارکن عثمان کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے اپنے پاس رکھی۔ عثمان گھر کا واحد کفیل تھا۔ اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
اسلام آباد آمد پر عمران خان ائر پورٹ سے تحریک انصاف کے کارکن راولپنڈی میں عثمان کے گھر پہنچے جنہیں گیارہ مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں ن لیگ کارکنوں نے مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کارکن کے قتل کا انصاف ملنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔