گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایم پی اے محمد توفیق بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان (ن) لیگ کی حکومت کو گرانے کا سوچنے سے پہلے خیبر پختونخوا حکومت کی فکر کریں، عمران خان نے اپنی سیاست بھی داؤ پر لگا دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور طاہر القادری، چودھری شجاعت اور شیخ رشید کی ٹیم مل کر مایوس اور مسترد شدہ لوگوں کا اکٹھ کرنے میں مصروف ہے۔
جی ٹی روڈ اور گلی محلوں میں نوجوان پاکستانی پرچم اٹھا کر آزادی ریلیوں میں شریک ہوں گے ،جبکہ لانگ مارچ اور انقلاب مارچ کرنے والے 14 اگست کو بے عزت ہوں گے۔