سکھر (جیوڈیسک) نجی اسپتال کے دورے کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام لڑنا نہیں ہوتا نہ ہی ہم سڑکیں بلاک کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چھ ماہ ہو چکے ہیں تین ماہ کا وقت اور دیں گے اگر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور گرتی ہوئی معیشت پر کنٹرول نہ کیا تو تین ماہ بعد نیا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے کے پی کے کو ٹھیک کریں پھر کسی اور کی بات کریں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ آج کا نہیں کافی پرانا ہے میاں صاحب گذشتہ دور حکومت میں بھی لوڈشیڈنگ کیلئے کچھ نہیں کر سکے تھے۔