عمران خان کو خیبر پختونخوا میں دھاندلی نظر نہیں آتی: حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انصاف کے لیے لانگ مارچ کیا۔ عمران خان کو خیبر پختونخوا میں دھاندلی نظر نہیں آتی۔

یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خیبر پختون خواہ میں دھاندلی نظر نہیں آتی۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کے تیس حلقوں میں تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی پر لوگوں کی امیدوں کو نہیں توڑا متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میٹرو بس کی بڑی تکلیف ہے۔

لاہور کے ہر کونے میں میٹرو ٹرین بھی چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں اب وہ بھی باتیں کر رہے ہیں۔