لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے راکی زبان استعمال کی ہے،انکے الفاظ تضحیک آمیزہیں اسے سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچراور ریلوکٹے کہا تھا جس پر راناثناء اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے عمران خان سے بیان واپس لیکر قوم سے معافی مانگنے کامطالبہ کر دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے رانا ثنا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی وجہ شہرت قتل اور انکے دہشت گرد عناصر سے روابط ہیں،عابد شیر علی کے والد گواہی دے چکے ہیں کہ رانا ثناء اللہ نے قتل کئے، بے شمار وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شیر علی نے ٹی وی پر گواہی دی کہ رانا ثناء اللہ درجنوں افراد کے قتل میں ملوث ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر کی رپورٹ میں بھی رانا ثناء اللہ کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا گیا۔
معصوم پاکستانی نوجوانوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی محفوظ رہائی کیلئے رانا ثناء اللہ نے ساری رات جیل کے باہر پہرہ دیا، صوبائی وزیر قانون دستیاب مدت سے فائدہ اٹھالیں اور اپنے لئے وکیل کا انتظام کر لیں۔