فیصل آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہو چکے ہیں اور وہ غلط بیانی کرکے پوری قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
جھنگ میں نواز شریف کی نہیں جہانگیر ترین کی شوگر ملیں ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ دھرنے والوں کے سیاسی چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔اٹھارہ ہزاری میں نواز شریف کی نہیں جہانگیر ترین کی شوگر ملیں ہیں۔
پنجاب کے وزیر قانون نے مزید کہا کہ آئین کی بات کرنے والوں نے قانون کی دھجیاں بھکیریں پنجاب میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پانچ سو کارکن گرفتار کیے ہیں۔ یہ وہ کارکن ہیں جو قانون توڑنے میں ملوث تھے اور انکی فوٹیج ہمارے پاس موجود ہے۔