کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/06/2015

Theft incidents

Theft incidents

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ عطاء الرحمن چوک میں ایک رات میں تین دکانوں میں نقب۔ 2 سے ایک لاکھ روپے کا سامان لے اڑے۔ وارداتوں میں بین الفلاعی گینگ ملوث ہے۔ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران چوری ہونے والی 11 واردات میں تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ چوروں کا سراغ لگا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کی جائے اور پولیس گشت مؤثر بنایا جائے۔ یہ بات انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر انتظار حسین ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی نے گزشتہ روز شہر میں ہونے والی چوریوں کی دکان کے موقع پر کی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کے وقت نامعلوم چور جن کی تعداد 3 بتائی جاتی ہے نے احمد بوٹ ہائوس، فیصل قذافی گارمنٹس اور ظفر کلاتھ ہائوس کی چھتوں میں نقب لگا کر دو دکانوں احمد بوٹ ہائوس سے 13500 روپے کے جوتے اور 60 ہزار روپے نقدی جبکہ فیصل قذافی گارمنٹس سے 82000 روپے کا سامان اور 2500 روپے نقدی لے گئے۔ جبکہ ظفر کلاتھ ہائوس میں نقب لگائی لیکن اندر داخل نہ ہوسکے۔ فیصل قذافی کے مطابق وہ چند روز قبل کراچی سے مال کے کر آیا تھا۔ واردات عین عطاء الرحمن چوک کے قریب ہوئی۔ جہاں پر چوکیدار ہر وقت موجود رہتا ہے۔ اور چور کئی گھنٹے تک دکانوں کی چھتیں اور دیواریں اکھاڑتے رہے۔ لیکن چوکیدار سمیت قریب ہی رہائشی افراد کو خبر تک نہ ہوئی۔ سحری کے وقت منظور حسین قریشی ، محمد سبیل اور چوکیدار محمد نعیم کو پتا چلا لیکن چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چوروں کے زیر استعمال ہنڈا 125 موٹر سائیکل بی بتائی جاتی ہے۔ چوری کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک ریاض ، کرائم سٹین ٹیم ، صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، رفیق خان پٹھان ، محمود اطہر عثمانی سمیت درجنوں افراد نماز فجر کے وقت جمع ہو گئے۔ واضح رہے کہ احمد بوٹ ہائوس صدر نجمن تاجران طارق پہاڑ کے بھائی کی دکان ہے۔ اس سے قبل واڑہ روڈ پر 4 دکانوںمیں نقب لگائی گئی اور تالے توڑ کے لاکھوں روپے نقدی اور گندم بھی اٹھائی گئی۔ اسی طرح جنوبی پنجاب میں ایک دکان اعجاز بوٹ ہائوس کی چھت پھاڑ کر سامان چوری کیا گیا۔ مقبول ٹائون میں نصرت خان سیہڑ کے مکان سے تین لاکھ کا زیور اور نقدی اسی طرح وارڈ نمبر 5 اور 6 میں چوری کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب کلو چوک کے علاقہ میں بھی نامعلوم چوروں نے تین دکانوں سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ تمام وارداتوں میں ایک ہی گینگ ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جن کا تعلق بین الفلاعی گروہ سے بتایا جاتا ہے ۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان ، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ پیدا ہو چکا ہے۔ مقامی پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ فوری طور پر وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ایک ٹیم بنائی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) عمران خان قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ہی ملک میں بحران ختم ہونگے۔ سحری ، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ شرمناک ہے۔ حکومت جنابی پنجاب کو پسماندہ رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ نہ بجلی ہے نہ گیس اور نہ ہی ہسپتالوں میں ادویات۔ عوام بے حال اور حکمران میٹرو بس پر اربوں خرچ کر کے جنوبی پنجاب کے پسماندہ لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ جو کسی طرح پرداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالمجید خان نیازی ایم پی اے نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سیکٹر میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ تھانوں میں لوگوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے درج کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر انتقامی سیاست کر رہے ہیں۔ پہلے بھی عوام نے ان کو مسترد کیا تھا اور اب بھی انشاء اللہ ان کی سیاست دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتح پور کرور کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز میں سٹاف کی کمی جس کے باعث طلباء اور طالبات پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں ہولناک اضافے اور بجلی کے سنگین بحران نے عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ میاں برادران کے جھوٹے دعووں کو عوام نے اچھی طرح جانچ لیا ہے کہ میاں برادران بھی جھوٹی سیاست کے امین ہیں اور لوٹ کھسوٹ کی سیاست کر کے ملک میں بڑے پولٹری فارم اور مٹن کے ٹھیکے اور لائیو سٹاک کے فارم بلکہ ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین اپنے نام لیز پر حاصل کر کے غریبوں کا حق مارا ہوا ہے۔