عمران خان کی قیادت میں حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کریں گے۔ حسن علی خاں
Posted on November 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : عمران خان کی قیادت میں حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے پر مجبور کریں گے۔ اگر متحد رہے تو امریکہ کو بھی جھکایا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکہ انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے جس کی وجہ سے اجتماعی فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔ ڈرون حملے ہمارے وقار، سلامتی اور خود مختاری کیخلاف ہیں، ہمیں حوصلے سے مل کر ان کا مقابلہ کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا چاہئے۔ ہم ملک میں امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، امریکہ ہمارے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ این اے138حسن علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے کامیا ب مذاکرات کا راستہ ہی امن کی طرف جاتا ہے بے گناہوں کا خون بہنا بند ہونا چاہیے پاکستان دوسروں کی جنگ میں قیمت ادا کرچکا ہے۔ امریکہ پاکستان پر ڈرون حملے کرکے عالمی قوانین کی خلاف کررہا ہے ۔ایک طرف شمالی وزیرستان پر ڈرون حملے جاری ہیں تو دوسر ی طرف طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔ مذاکرات سے قبل حکومت امریکہ سے ڈرون حملے بندکرائے اور امریکی دبائو مستر د کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔حسن علی خان نے مزید کہا کہ اے پی سی میں حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ پوری دنیا میں جھگڑے کا آخری حل مذاکرات ہوتے ہیں اور ہم بھی اسکے حامی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com