سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) صدر PMLN سعودی عرب راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کی بادشاہ ہیں ان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے۔ ٹیلی فونک خطاب میں صدر پریس کلب جہلم رجسٹرڈ ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو کہا ہے کہ ہمارا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں پاناما پیپرز میں جن جائیدادوں کاتذکرہ آیا ہے اس سے عوام کا پیسہ نہیں لوٹا گیا اور نا ہی پاناما میں جائیداد کا تعلق، نا منی لانڈنگ اورنا ٹیکس چھپانے کا ذکر ہے۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نوازشریف تیسری بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنایا، ملک کو پہلا صحت کا پروگرام دیا، عمران خان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے وہ جھوٹ، الزامات اوراحتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، الزامات کی ثبوت پیش نہ کیے جائیں تو وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب صرف آگے جائے گا کیونکہ اس کے وزیراعظم نواز شریف ہیں۔
راجہ ریاض نے کہا کہ سچا آدمی الزامات سے بے فکر ہوتا ہے وہ اپنے کام میں مصروف ہوتاہے، عمران خان اس وزیراعظم پرالزام لگارہے ہیں جو مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، وزیراعظم نواز شریف کا پاناما پیپر سے کوئی تعلق نہیں اور ان پر پاناما پیپر یا منی لانڈنگ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا، عمران خان نے وزیراعظم پر الزامات سیاسی بغض اور مخالفت کی وجہ سے لگائے ہیں۔