لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب چاہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مل سکتے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے۔
جس میں توانائی بحران اور معشیت کی بحالی سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر ملک کو خوشحالی کی پٹڑی پر ڈال دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے ہر ایک سے ملنے کو تیار ہیں۔