اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی ان کے پاس نہیں۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم کسی قسم کا تبادلہ یا تقرری نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی پوسٹنگ اقربا پروری کی واضح مثال ہے۔
عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کون ہیں؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعظم خان ساڑھے تین سال سے عمران خان کے ساتھ بطور پرنسپل سیکریٹری کام کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی تھی۔