عمران خان کی شادی کی خوشی میں راجہ اظہر کی جانب سے انصاف ہائوس کراچی میں تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سنیئر رہنماء راجہ اظہر کی جانب سے چیئر مین عمران خان کی شادی کی خوشی میں انصاف ہائوس کراچی میں شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں رہنمائوں اور کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان نے اپنے چیئر مین عمران خان کی شادی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور مٹھا ئی کھلائی گئی۔

اس موقع پر خواتین کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماء راجہ اظہر کی جانب سے عمران خان کی شادی کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سیف الرحمن ،سبحان علی ساحل ،خالد عمران ،سرور راجپوت ،عزیز آفریدی ،شاہد رمضان ،فہیم خان ،ریاض آفندی،چوہدری زاہد ،ارم بٹ ،فاخرہ،سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

PTI Karachi

PTI Karachi