پشاور (جیوڈیسک) حاجی عدیل کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے بتا سکتی ہوں کے عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی یا نہیں۔
البتہ یہ ضرور بتا سکتی ہوں کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل الگ تھا۔ اس لئے ہمارے رستے الگ ہو گئے میں اپنا ٹریک تبدیل نہیں کر سکتی تھی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تیسری شادی میں شاید خان صاحب کو صحیح ٹریک والی شریک حیات مل جائے۔