عمران خان کی شادی پر پاکستان خوش، شہر شہر مٹھائیاں تقسیم

Happy Peoples

Happy Peoples

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کی شادی پر پاکستان خوش ہے، تحریک انصاف کے کھلاڑی اور بھی زیادہ خوش ہیں، شہر شہر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

عمران خان کی شادی کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی کے انصاف ہاؤس میں بھی جشن منایا۔ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی شادی کی خوشیاں منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

اپنے قائد کی شادی پر پارٹی کارکنوں کے دل میں بھی لڈو پھوٹ رہےہیں، کہیں مٹھائیاں تو کہیں بھنگڑے۔ ریحام خان مسز خان ہو گئیں اور عمران کے مداحوں نے ڈالے بنی گالہ کے باہر خوب بھنگڑے۔ فوٹو گرافر کہتے ہیں سیاست میں دبنگ خان آج شرما رہے تھے، تاہم دلہن پُر اعتماد تھیں۔ عمران خان کی ریحام خان سے شادی کا اعلان کیا ہوا۔ تحریک انصاف کے ٹائیگرز بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے اور خوشیاں منائیں بھنگڑے ڈال کے۔ شادی پر فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر خان بلال اور بےنظیر کا کہنا ہے کہ عمران خان فوٹو شوٹ کے دوران خاصی جلدی میں نظر آئے۔

سیاست میں دبنگ انداز رکھنے والے عمران خان شرما رہے تھے مگر ریحام خان کافی پُر اعتماد تھیں۔ عمران خان بہت جلدی میں تھے، سیاست میں بولڈ لیکن آج شرما ئے بھیجبکہ ریحام خان خوش تھیں اور وہ بھی شرما رہی تھیں۔ نکاح کی تقریب کے بعد ریحام خان کے بھانجے یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کی امی بیمار تھیں اس لیے شادی میں نہ آ سکیں مگر پاکستان میں موجود دیگر رشتہ دار اور ریحام خان کی دوسہیلیاں موجود تھیں۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور ریحام خان کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارک بادیں دینے بنی گالہ کا رخ کیے ہوئے ہیں۔ جو بہت خوش ہیں ، سادگی سے تقریب ہوئی ۔ بھنگڑے ڈالتے، ناچتے گاتے عمران خان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ کپتان کی شادی پر بہت خوش ہیں،۔وہ کہتے ہیں کہ نئی بھابھی ملنے کی خوشی تو مل گئی ہے ، نئے پاکستان کی بھی جلد مل جائے گی۔