مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عمران خان کی شادی کی خوشی میں تحریک انصاف انصافین کی طرف سے تقریب کا اہتمام،پارٹی ترانوں پر کارکنان کے جھنگڑے، سنیئر رہنمائوں محترمہ فوزیہ قصوری اور محترمہ تنزیلہ عمرن کا ٹیلی فوننگ خطاب، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف انصافین کے زیرے اہتمام شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین عمران خان کی شادی کا بھرپور جشن منایا گیا اور انصافین کا پارٹی ترانون پر رکس اورکارکنان کے بھنگڑے ڈالے گئے، تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر ونگ کے صدر ڈاکٹر احسن نوید ،فضل احد ،خالد لطیف،راجہ نجیب، حاجی سیف اللہ قصوری،ذاہد محمود عوان،ڈاکٹر عمران،فرخ رشید،پروفیسر راشد علی شاہ،میاں احمد بشیر،عبداللہ رحمان ،ریاض احمد بڈانی،قیصر جاوید،راجہ نصیر،عجب خان ،عبدلرزاق،انیس عارف ، عدنان فاروقی ، آفتاب راجہ، شہزاد خان،ارشاد خان،جہازیب مغل،عمرن خان،عبداللہ متین ، بلال طارق اور درجنوں انصافین کی بڑی تعداد نے شرکت او چیر مین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر خوشی کا اظہارکیا اور دعا کی کے اللہ ہمارے چیئر مین کو ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدرڈاکٹر ونگ ڈاکٹر احسن نوید نے خصوصی خطاب کیا جبکہ محترمہ فوزیہ قصوری اور محترمہ تنزیلہ عمرن ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے انصافین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر سب سے پہلے انصافین نے چیر مین عمران خان کی شادی کا جشن منا کر انصافین ہونے کا ثبوت دیا ہے اور جس طرع منظم طریقے سے تقریب ہوئی وہ تعریف کے قابل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکومت پا ک سرزمین کودہشت گردوںسے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے۔اتحادکی قوت سے وطن اورامن کے دشمنوںکے مضموم عزائم خاک میںملا دیںگے۔تما م سیا سی جماعتوںکادہشت گردی کے خلاف متحدہوناخوش آئندہے۔پوری قوم کوافواج پاکستان اورسیکیورٹی اداروںکی قربا نی پرفخرہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پرافواج پا کستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاک فوج نے کبھی بچوںاورخواتین کونشانہ نہیںبنا یااوردہشت گردوںکے خلاف بلا امتیازکاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورنے ملک کی فضاء کو سوگوار بنا دیا ہے۔ایسے دلخراش واقعہ سے دل خون کے آنسو روتا ہے۔ایسے واقعات رونما کرنے والے دہشت گردوںکاانسانیت اورمذہب سے کوئی تعلق نہیںہوتا۔ معصوم بچوںکے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرددھرتی پربوجھ ہیں۔قوم کے مستقبل پرحملہ کرکے انہیںشہیدکرنے والے معاشرے کے لئے بد نما داغ اورسخت سزاکے مستحق ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف میاں محمدنواشریف کی قیادت میںسیسہ پلا ئی دیوار کی طرح متحدہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسعود احمد بھٹی دوستوں کا دوست اور غریبوں کا ہمدرد انسان تھا، حلقہ پی پی175کی عوام آئندہ الیکشن میں مسزمسعود احمد بھٹی کو ووٹ دے کر مسعود احمدبھٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، مسعود احمد بھٹی غریبوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے، ہم آزاد عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسعود احمد بھٹی سمیت پانچ افراد کے قاتلوں کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے، ایک سال قبل حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و پنجاب بھر میں تحریک انصاف کیلئے سرگرم مسعود احمد بھٹی کو دن دہاڑے شارع عام پر قتل کر دیا گیا تھا ۔ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسعود احمد بھٹی کی پہلی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مسزمسعود احمد بھٹی، مسعود احمد بھٹی کے منہ بولے بھائی حسن عرفان، سماجی رہنما فاروق احمد خان اور محمد اکمل کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی نے ساری زندگی حلقہ کی عوام کی خدمت میں گزار دی، ان کی کمی ان کے دوست اورحلقہ کی عوام ہمیشہ محسوس کریں گے۔۔۔